نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو وزارت کا قلمدان سونپ دیا گیا، کون سی وزارت ملی؟

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری، سابق سینئر بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو نجکاری کا قلم دان سونپ دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے ملاقات کی۔۔۔۔ ملاقات میں وزیراعظم نے فواد حسن فواد کو وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔۔۔۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر نجکاری اداروں میں اصلاحات کے وژن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close