نگران وزیر اعظم کے خلاف نیب تحقیقات کیسے ختم ہوئیں؟ نیب نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد (آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کیخلاف تحقیقات میرٹ پرختم کی گئیں۔نیب حکام کے مطابق نگران وزیراعظم کے خلاف شکایت کا نیب ترامیم سے کوئی تعلق نہیں تھا اور ان کے خلاف تحقیقات میرٹ پرختم کی گئیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کے خلاف کوئٹہ میں اثاثہ جات کا کیس کھولا گیا تھا لیکن تحقیقات میں ان کے اثاثہ جات نہیں ملے۔نیب ذرائع نے بتایاکہ نگران وزیراعظم کا معاملہ ان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی کلیئر ہوگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close