سوئی ناردرن کا ہفتے اور اتوار کو بھی کسٹمر سروس سینٹرز کھلے رکھنے کا اعلان

 

لاہور (پی این آئی) سوئی ناردرن گیس نے اپنے تمام کسٹمر سروس سینٹرز کو ہفتے اور اتوار کے روز بھی کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 

 

 

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 17 ستمبر سے سوئی ناردرن کے تمام کسٹمر سروس سینٹرز ہفتے اور اتوار کو بھی صبح 8 سے شام 5 بجے کے اوقاتِ کار میں کھلے رہیں گے۔ ترجمان کے مطابق صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ سوئی ناردرن گیس صارفین کی شکایات کی اولین ترجیح رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھی سوئی ناردرن شکایات کے ازالے کے حوالے سے پہلی پوزیشن پر رہ چکی ہے۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین تعطیل کے روز بآسانی کمپنی کی خدمات سے مستفید ہوسکیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close