بلاول بھٹو نے بھی جلد از جلد الیکشن تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا

لاہور(پی این آئی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک جماعت مشکل میں پاؤں پڑتی ہے جب مشکل نہ تو تو گلے پڑتی ہے، ایک سیاسی جماعت نے جنرل پاشا اور افتخار چودھری سے مل کرالیکشن 2013 میں پیپلزپارٹی کو پنجاب سے نکالا، بعد میں نقصان اٹھایا، فیض حمید اور ثاقب نثار کا گٹھ جوڑ سب کے سامنے ہے۔

عدم استحکام کی فضاء کو ختم کرنے کیلئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا اعلان کیا جائے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی الیکشن کی حکمت عملی نہیں بنائی، الیکشن کی تاریخ آنے پر حتمی حکمت عملی بنائیں گے، عوام بجلی کے بلوں، پیٹرول ، چینی اور بنیادی چیزوں کی مہنگائی سے پریشان ہیں، پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے، جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اگر کسی صوبے سے تعلق نہ رکھے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس صوبے میں اس کی نمائندگی نہیں ہے، میاں صاحب سے تو یہ سوال نہیں پوچھا جاتا کہ سندھ بلوچستان، کے پی میں آپ نے رات نہیں گزاری تو کیا ان کی دلچسپی نہیں ہے؟کردار کشی مہم میں صرف ایک جماعت کو نشانہ بنایا جاتا ہے، پیپلزپارٹی کسی بھی طور پر اپنے آپ کو ایک صوبے کی جماعت نہیں سمجھتی، لاہور میں پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی ۔ جنرل پاشا اورچیف جسٹس افتخار چودھری اور ایک سیاسی جماعت مل کر آراو الیکشن کروا کے سازش کرکے 2013 کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کوپنجاب سے نکالا گیا۔

بعد میں اس جماعت نے پنجاب سے پیپلزپارٹی کے جانے کا نقصان بھی اٹھایا۔ جنرل فیض حمید اور چیف جسٹس ثاقب نثار اور سیاسی جماعت کا گٹھ جوڑ بھی سب کے سامنے ہے، ہم یہاں موجود ہیں،عدم استحکام کی فضا کو ختم کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو تاریخ کا اعلان کرنا چاہیئے۔ ایک جماعت کے بارے ہے کہ مشکل میں پاؤں پڑتے جب مشکل نہ ہو تو گلے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نیب کوئی نئی چیز نہیں، نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کا فیصلہ متوقع تھا، آج کا فیصلہ پڑھا نہیں لیکن متوقع تھا، نیب مقدمات پرانے قانون کے مطابق ہوں یا نئے ہوں، سامنا کرنے کو تیار ہیں، نیب آمر کا بنایا ہوا قانون ہے اس کو بند ہونا چاہیئے، افتخار چودھری سے لے کرجسٹس بندیال کی کارکردگی پر تاریخ اپنا فیصلہ دے گی، احتساب سب کا بلاتفریق ہونا چاہیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں