اسلام آباد (پی این آئی) گزشتہ روز سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کوملازمت میں توسیع دینےکافیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد ہوجائے گا، اب اس پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا ردعمل بھی آگیا۔
نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی کی توسیع سے متعلق سوال پر نگران وزیراعظم نے کہاکہ اس معاملے کا تعلق نیشنل سکیورٹی سے ہے،حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی عوام کے مفاد میں ہوگا، یہ میری صوابدید ہے اور اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کروں گا۔یادرہے کہ سلیم صافی کاکہناتھاکہ ’’ خوش ہونےوالےخوشی منانے اورخفہ ہونےوالےماتم کی تیاری کریں۔تمام بڑوں نےمتفقہ فیصلہ کرلیا۔ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کوملازمت میں توسیع دینےکافیصلہ۔اگلےسال بھی یونیفارمڈڈی جی آئی ایس آئی رہیں گے۔جبکہ جنرل فیصل نصیر بدستورڈی جی سی رہیں گے۔باضابطہ اعلان جلدہوجائے گا‘‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں