جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، چودھری پرویز الہی کی ضمانت کے حوالے سے اہم فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)انسداد دہشت گردی عدالت نے صدر پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ضمانت منظور کر لی،انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پرویز الہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ چودھری پرویزالہی سے دوران ریمانڈ کچھ برآمد نہیں ہوا، ایف آئی آر میں بھی وہ نامزد نہیں ہیں،

اے ٹی سی عدالت نے 20ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض صدر تحریک انصاف پرویز الہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا،واضح رہے کہ عدالت نے 8ستمبر کو سابق وزیراعلی پنجاب کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا،خیال رہے کہ تھری ایم پی او معطلی پر چودھری پرویز الہی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد پولیس لائن سے ایک بار پھر گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close