چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے سے انکار کر دیا گیا

اٹک (پی ٹی آئی) جیل حکام نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی برطانیہ میں مقیم بیٹوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرانے سے انکار کر دیا ہے۔۔۔ اس حوالے سے خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے توہینِ عدالت کی درخواست پر عدالت میں تحریری جواب جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جیل قوانین اجازت نہیں دیتے، ٹیلی فون پر گفتگو نہیں کروائی جاسکتی۔۔۔۔

سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق سیکرٹ ایکٹ کے ملزمان کو ٹیلیفون کی سہولت نہیں، ٹیلیفون سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close