بلاول زرداری اور آصف زرداری گڈ کاپ اور بیڈ کاپ کھیل رہے ہیں؟

کراچی(آئی این پی) صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی و رہنما جی ڈی اے سید زین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری اور آصف زرداری گڈ کاک اور بیڈ کاک کا کھیل رہے ہیں. بلاول نام نہاد جمہوری بن رہا ہے، جبکہ آصف زرداری پرو اسٹیبلشمنٹ بن رہا ہے، جس طرح نگراں حکومت چینی مافیا، آٹا مافیا، ڈالر مافیا، اور ایرانی تیل اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کر رہی ہے، اسی طرح ایس یو پی مطالبہ کرتی ہے کہ پیپلز پارٹی کے کرپٹ سسٹم کو توڑنے کے لئیے جامعہ حکمت عملی بنائی جائے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی سینٹرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سید زین شاہ نے کہا کہ نگراں حکومت کے وزیر اعلٰی ہاؤس سے لے کر کئیر ٹیکر وزرائ￿ کے دفاتر میں پیپلز پارٹی کی باقیات کام کر رہی ہیں جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی پالیسیاں جاری ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو فوری طور پر ہٹایا جائے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر پیپلز پارٹی کے سہولت کار ہیں ان کی موجودگی میں سندھ میں شفاف انتخابات ناممکن ہیں، سید زین شاہ نے کہا کہ ملک میں بدترین مہنگائی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے، نگراں حکومت ماضی کے حکمرانوں کی پالیسیوں پر عمل کر کے مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پندرہ سالہ اقتدار میں جو اربوں کھربوں رویوں کی کرپشن کی گئی ہے, ھر ادارے کو جس بھونڈے طریقے سے تباہ کیا گیا، ورلڈ بینک اور ایشین بینک کے اربوں ڈالروں کو جس طرح سے اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کیا گیا، زرداری لیگ نے جس شرمناک طریقے سے سندھ کی قیمتی زمینوں کو لوٹا اور سندھ کی زمینوں کو کوڑیوں کے بھاؤ میں فروخت کیا گیا، اس معاشی قتل عام کا کڑا احتساب کرکے سندھ کے سیاہ ترین اور بدترین دور کے ان ظالم لٹیروں کو سخت سزائیں دی جائیں، انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کے مظلوم اور محکوم عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے، اجلاس میں روشن علی برڑو، جگدیش آوجا، امیر علی تھیبو، غلام, خواجہ نوید، سید منیر حیدر شاہ، انعام کالانی ودیگر نے شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close