پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو قومی ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل تیز کرنےکی ہدایت کردی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت پی آئی اے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعظم کو پی آئی اے کی نج کاری اور دیگر معاملات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔نگران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنےکی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ معیاری ہوائی سفر کی فراہمی کے لیے پی آئی اے کی جلداز جلد نجکاری ضروری ہے۔اجلاس میں وزیراعظم نے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے فواد حسن فواد کو پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close