اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت انتخابات کے معاملے پر صدر مملکت سے ناراض ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے سینئر عہدیداروں نے صدر کے خط اور فیصلے کو بے جان قرار دے دیا، مشاورت اور پیغام بجھوانے کے باوجود صدر نے انتخابات کی تاریخ طے نہیں کی۔
صدر مملکت کو آئینی اختیارات کے تحت تاریخ دینے کا پیغام پہنچایا گیا تھا تاہم پارٹی کی قانونی ٹیم کے مشورے کے باوجود صدر نے اپنا اختیار عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو سونپا، صدر کو انتخابات میں کم اخراجات اور سیکیورٹی انتظامات پر بھی پی ٹی آئی نے مؤقف سے آگاہ کیا تھا، صدر کو تاریخ دینے کا اختیار تھا لیکن یہ تجویز سے زیادہ اختیارات کو اداروں کے حوالے کرنے جیسا عمل ہے۔ تحریک انصاف نے 90 دن میں انتخابات کا معاملہ قانونی طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں