دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات میں 6 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی کردی گئی۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یواے ای کی فلکیاتی سوسائٹی کے بورڈآف ڈائریکٹر کے چیئرمین ابراہیم الجرون کا کہنا ہے کہ فلکیاتی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ربیع الاول کا چاند رواں ماہ 16 ستمبر کے روز نظر آنے کا امکان ہے۔ ماہر فلکیات عبد الجرون کے مطابق فلکیاتی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ یو اے ای میں اگلے برس ماہ رمضان مارچ کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے جس کے بعد عید الفطر 10 اپریل کو ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ رمضان المبار ک اور عید الفطر کی اصل تاریخوں کا اعلان چاند نظر آنے کی بنیاد پر کیا جائے گا جس پرہجری کیلنڈر قائم ہے۔ عیسوی کیلنڈر میں اسلامی مہینے کے 29 یا 30 دن اس بات پر منحصر ہوتے ہیں کہ چاند کب نظر آتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں