مسلم لیگ ق نے کس سیاسی جماعت کیساتھ انتخابی اتحاد کرنے کا عندیہ دیدیا؟ بڑی خبر آگئی

گجرات (پی این آئی ) پاکستان مسلم ق کے سیکرٹری جنرل چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کچھ حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شافع حسین نے کہا کہ شہبازشریف گھر آئے تھے تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کی تھی ، ممکن ہے کچھ حلقوں میں ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو ۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن سے گجرات کے حوالے سے بھی بات ہو گی لیکن ہم ہر طرح سے الیکشن کے لیے تیار ہیں۔چودھری شافع حسین کا کہنا تھا تھا کہ اگراگلے مہینے الیکشن ہوں تو پھر بھی ہم تیار ہیں، لیکن کچھ حلقوں میں حلقہ بندیاں اور مردم شماری بھی ہونیوالی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close