لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری ہونے کی خبریں، سینئر قانون دان کا ردِعمل بھی آگیا

لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے شوکاز نوٹس بھجوانے پر مؤقف اختیار کیا کہ انہیں تاحال کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ لطیف کھوسہ کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا ہے، سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کے سبب اجلاس میں شرکت نہیں کر سکوں گا۔ پیپلز پارٹی میری اپنی جماعت ہے، مجھے کون پارٹی سے نکال سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شوکاز نوٹس نہیں ملا، نوٹس ملنے پر جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close