مستونگ میں دھماکہ ، جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ سمیت کئی افراد نشانہ بن گئے ، افسوسناک خبر

کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ کے قریب مستونگ میں دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ سمیت 4 افرادزخمی ہو گئے۔پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورجائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔دھماکہ مستونگ قومی شاہراہ پر جوتو کے مقام پر ہوا ، نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے دھماکے میں 4افراد زخمی ہو ئے ۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ سینیٹر غفور حیدری نے دھماکے کے بعد جلسہ ملتوی کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close