اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی نے سابق گورنر پنجاب اور وکیل لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے شو کاز جاری کیا گیا۔۔۔۔سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے لطیف کھوسہ سے سات روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹس کے متن کے مطابق رکن سی ای سی لطیف کھوسہ نے پارٹی کی اجازت لیے بغیر دوسری جماعت کے سربراہ کا دفاع کیا، وکلاء کے فنکشن میں سائفر معاملے پر آپ نے ریاستی پالیسی پر تنقید کی، بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔۔۔۔
شوکاز نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 7 روز میں نوٹس کا جواب دیں، جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں