نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ دنوں روپے کی قدر میں مزید استحکام آئے گا، ہمارے کریک ڈاؤن سے روپے کی قدر میں بہتری آئی، حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتیں بتدریج کم ہورہی ہیں، ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مئوثر اقدامات کئے۔

 

 

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مئوثر اقدامات کئے گئے ہیں، اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوچکی، حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتیں بتدریج کم ہورہی ہیں، اسمگلنگ کی مکمل روک تھام کیلئے طویل المدتی اقدامات کئے گئے ہیں، ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے مئوثر اقدامات کئے، ہمارے کریک ڈاؤن سے روپے کی قدر میں بہتری آئی، امید ہے روپے کی قدر میں مزید استحکام آئے گا، ہم نے صرف ایک کام کیا جو بھی قوانین ہیں ان پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، قانون کے مطابق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروائیں گے۔ میں تحریک انصاف میں ہوتا تو پہلا جملہ 9 مئی واقعات کی مذمت میں ہوتا۔ملک میں انتشار میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ تجویزکی ہے۔

 

 

 

الیکشن کمیشن کے مطابق نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں آئینی عمل کا حصہ ہے، انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، الیکشن کمیشن اپنی تیاریوں کے بعد جلد انتخابات کی کوئی تاریخ دے گا۔ نگران حکومت کا کام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے درمیان یا آخر میں انتخابات ہوسکتے ہیں، انتخابی عمل کو سپورٹ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close