چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی مدت ملازمت ختم ہونے پرمسلم لیگ (ن)کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد 16 ستمبر کو یوم نجات منانے کا اعلان کردیا۔

 

 

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلے کے زریعے قانون کی حکمرانی کو پامال کیا گیا،جس طرح چھ ستمبر کو یوم دفاع منایا جاتا ہے،اس طرح سولہ ستمبر یوم نجات کے طور پر منایا جائے گا، میں کچھ اعداد و شمار آپکے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، کس طرح بنچز کی تشکیل کی جاتی رہی،چیف جسٹس پاکستان کے عہد کے دوران بنچز کی تشکیل سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا، برازیل سمیت دیگر ممالک میں سب ججز بیٹھ کر بنچز طے کرسکتے ہیں، سب سے زیادہ جسٹس اعجاز الاحسن کی بنچز میں شمولیت رہی،سیاسی اور غیر سیاسی مقدمات سننے میں چیف جسٹس پاکستان کا دوسرا نمبر ہے، سب سے زیادہ سیاسی کیسز سنے والے تیسرے جج جسٹس منیب اختر ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا گیا، مرضی کے بنچز بنا کر ’گڈ ٹو سی یو‘ کہہ کر قانون کی حکمرانی کو پامال کیا گیا، بحث چل رہی ہے جانے والے چیف جسٹس پاکستان کو فل کورٹ ریفرنس دیا جائے گا یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں