اسلام آباد(پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جبر سے کوئی سیاسی جماعت ختم نہیں ہوتی۔ پیپلز پارٹی آج آپ کے سامنے بیٹھی ہے۔جتنا جبر ہمارے اوپر ہوا عمران خان کے اوپر نہیں ہوا۔
عمران خان کے ساتھ تو عدالتیں بھی ہیں۔ہمارے خلاف تو عدالت تھی، ہمیں تو عدالت نے قتل کیا۔خورشید شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جبر سے عمران خان بالکل نہیں ٹوٹے گا، جتنا عمران خان پر دباؤ ڈالیں گے وہ مزید مضبوط ہوگا۔کیونکہ ہم پر بھی جتنا دباؤ ڈالا گیا ہم اتنے مضبو ہوئے، ہم آج تک نہیں ٹوٹے۔ خورشید شاہ نے صدر مملکت کی مدت سے متعلق کہا کہ اختلافات اور نظریات اپنی اپنی جگہ پر ہیں۔ آئین کے مطابق نئے صدر کے انتخاب تک موجودہ صدر عہدے پر برقرار رہیں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کی آخری امید صاف شفاف الیکشن ہے۔ مولانا فضل الرحمان ایسی باتیں نہ کریں، وہ خود بضد تھے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جلدی لائی جائے۔ خورشید شاہ سے سوال کیا گیا کہ ن لیگ انتخابات میں تاخیر کیوں چاہتی ہے۔
جس کے جواب میں پی پی رہنما نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت ہے وہ الیکشن کیوں چاہے گی؟ فواد حسن فواد کی کابینہ میں شمولیت سے مسلم لیگ ن نے ظاہر کردیا کہ یہ ہماری حکومت ہے۔پیپلز پارٹی کا تو کوئی بندہ نگران وفاقی کابینہ یا سندھ کابینہ میں شامل نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن اس لیے الیکشن نہیں چاہتی کیونکہ ان کی ہی تو حکومت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ساتھ 16 مہینوں میں اچھا تعلق رہا۔
پیپلزپارٹی کے رہنماء سید خورشید شاہ نے بول سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ جبر سے کوئی سیاسی جماعت ختم نہیں ہوتی، عمران خان بالکل نہیں ٹوٹے گا، جتنا عمران خان پر دباؤ ڈالیں گے وہ مزید مضبوط ہوگا، ملک کو بچانے کی آخری امید صاف شفاف الیکشن ہے۔ مولانا فضل الرحمان ایسی باتیں نہ کریں، وہ… pic.twitter.com/KBOZybPE3H
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) September 13, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں