روسی سفیر عمران خان کے مداح نکلے، سابق وزیراعظم کو ایماندار اور بہادر قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) روسی سفیر کا کہنا ہے کہ عمران خان لیجنڈری شخصیت ہیں، میری نظر میں وہ ایک ایماندار اور بہادر انسان ہیں۔پاکستان میں تعینات روس کے سفیر ڈینیلا گاینچ نے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں پاک روس تعلقات کے موضوع پر گفتگو کی۔

اس موقع پر انہوں نے چئیرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں آپ کا مہمان ہوں۔اندرونی مسائل پربات نہیں کروں گا،یہ ضرور کہوں گا کہ عمران خان ایک لیجنڈری شخصیت ہیں، ہم ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔جب وہ ماسکو میں تھے تو بہت مثبت بات چیت رہی۔عمران خان نے بطور 1992 کاورلڈ کپ جیتا،اسی وجہ سے وہ ایک چیمئین ہیں۔میری نظر میں عمران خان بہت بہادر اور ایماندار شخص ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک روس فوجی اور انسداد دہشت گردی کا تعاون جاری رہے گا۔روس،چین،بھارت اور پاکستان کبھی اکٹھے نہیں ہوئے۔روس،چین،ایران اور پاکستان ایک کور گروپ ہے۔ روسی سفیر نے امید ظاہر کی کہ روسی صدر جلد یا بدیر پاکستان کا دورہ کریں گے۔جبکہ انہوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ جب میں ریٹائرڈ ہوں گا تو پاکستانی آم امپورٹ کروں گا۔ قبل ازیں روسی سفیر ڈینیلا گاینچ نے کہا کہ روس نہ صرف پاکستان کی حکومت سے مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے بلکہ عوام بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ گہرا رشتہ استوار کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ روس تجارتی معاہدے کے تحت خام تیل اور گندم فراہم کرے گا جو پاکستان کو ضرورت ہو گی۔

دو طرفہ تجارتی تعلقات پر یقین رکھتے ہیں جس سے بہتری آئی گی ۔ روسی سفیر نے پاکستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلقات ہر حکومت کے ساتھ اچھے ہوتے ہیں،یہ تعلقات کسی کے شخص کے ساتھ نہیں بلکہ حکومتی سطح پر ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close