اسلام آباد (پی این آئی) عام آدمی کے لیے بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف مانگنے کے لیے جانے والی حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف نے نئے چکر میں ڈال دیا اور عام آدمی کو ریلیف دینے کی درخواست پر غور کرنے کی بجائے آئی پاکستان سے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کر دیاہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور آئی ایم ایف کے درمیان بجلی بلوں پر ریلیف کے معاملے میں پیشرفت نہ ہو سکی۔۔۔
بلکہ الٹا آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے گیس نرخوں میں فوری اضافہ کیا جائے، بجلی بنانے والی صنعتوں کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کیا جائے۔۔۔ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے رعایتی ٹیرف ختم کر کے نرخوں میں اضافے کا پلان فراہم کیا جائے۔۔۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں