پنجاب بھر کے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

لاہو ( پی این آئی) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے انٹرمیڈیٹ (پارٹ ٹو)2023ء کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات (بارہویں جماعت) کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں کامیابی کا تناسب 58 فیصد رہا۔ لاہور بورڈ کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ 2امتحانات میں ایک لاکھ 9 ہزار بچوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔لاہور بورڈ کے پہلے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 90 ہزار 512 امیدواران نے شرکت کی تھی

جن میں سے ایک لاکھ سے زائد لڑکیاں اور 87 ہزار 180 لڑکے شامل ہیں۔گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو 2023 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 56.11 فیصد رہا۔کنٹرولر امتحانات گوجرانوالہ کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 39 ہزار 311 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 78 ہزار 167 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔کنٹرولر کے مطابق امتحانات میں 61 ہزار 144 امیدوار ناکام قرارپائے ۔

تعلیمی بورڈ بہاولپور کی طرف سے انٹرمیڈیٹ کے پارٹ ٹو امتحانات میں کامیابی کا تناسب 57.46 فیصد رہا۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان میں 57 ہزار 443 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 33 ہزار 6 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔یاد رہے کہ انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو سیشن 2021-23کے سالانہ امتحانات 20مئی سے شروع ہو کر 3جون2023 تک جاری رہے تھے جن کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close