عارف علوی الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رکھتے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی یک زبان ہو گئے

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عبوری صدر عارف علوی الیکشن کی تاریخ دینیکا اختیار نہیں رکھتے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں انتخابات کے انعقاد پر الگ الگ موقف رکھنے والی(ن) لیگ اورپیپلزپارٹی یک زبان ہوگئیں۔

پروگرام میں خرم دستگیر اور قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صدر کے تاریخ دینے سے ملک مزید بحران کا شکار ہوگا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close