لندن(آئی این پی)مسلم لیگ( ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے، اپنے قائد کا لاہور میں استقبال کروں گا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، 2018 کا جھرلو الیکشن نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی کے میدان میں بہت آگے ہوتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، پورا پاکستان نوازشریف کی واپسی کا منتظر ہے، نواز شریف کی واپسی کے بعد دوبارہ ترقی کا سفر شروع ہو گا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف اقتدار سے محروم نہیں ہوئے، عوام ترقی و خوشحالی سے محروم کر دیئے گئے، ترقی کا تسلسل 2018 کے جھرلو الیکشن سے توڑا گیا، نوازشریف کو سازش کے تحت اقتدار سے محروم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، نوازشریف کو ایٹمی دھماکے نہ کرنے پر 5 ارب ڈالر کی آفر کی گئی، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے کہا پہلے پاکستان کا مفاد ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا کہ رانا مقبول احمد کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، رانا مقبول احمد ہمارے دیرینہ ساتھی تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں