نواز شریف کی واپس آتے ہی گرفتاری؟ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا بڑا فیصلہ آگیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی سےصحافی نے سوال کیا کہ نوازشریف کی وطن واپسی پر کیا ان کو گرفتار کریں گے؟ جس کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ جو قانونی اسٹیٹس ہوگا اس کے مطابق عمل کریں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ان کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔نواز شریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا اورملک کے مختلف علاقوں میں ان کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا جائےگا۔
ؤ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close