پانچ روپے میں روٹی فراہم کرنے والا تندور کھل گیا

لاہور (پی این آئی)احساس ویلفیئر لاہور کے زیر اہتمام سستی روٹی تندور کا افتتاح کیا گیا جس میں اہل محلہ اور احساس ٹیم ممبرز نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور مخیر حضرات کے تعاون کا شکریہ ادا کیا،خیر کے اس موقع پر اللہ تعالی سے مدد و نصرت اور قربانی کے اس جذبے کو سلامت رکھنے کی دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطا بق احساس ویلفیئر لاہور کی طر ف سے تلہ فلیٹ نزد تھانہ لیاقت آباد، ماڈل ٹائون میں سستی روٹی تندور کا افتتاح کیا گیا جس پر شہریو ں کو پانچ روپے میں رو ٹی دستیاب ہوگی تندور کا ٹائم دوپہر 12 سے سہ پہر 4 بجے تک ہوگا، افتتاحی تقر یب کے روز شہریو ں کومفت رو ٹیاں مہیا کی گیں۔ تقر یب میں فہیم مختار بٹ نے کہاکہ مہنگا ئی اور بے روزگاری کے اس دور میں سفید پو ش کیلئے دو وقت کی رو ٹی خواب بن چکی ہے مہنگائی کے ستائے شہریو ں کیلئے سستی رو ٹی تندور کا افتتاح ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہو گا،احساس ویلفیئر کی بھر پورکو شش ہو گی کہ اس کارخیر کے کام کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے تاکہ لو گ سستے رو ٹی خر ید سکیں۔انہو ں نے کہاکہ مخیر حضرات اس نیکی کے کام میں ہمارے سا تھ صر ف راشن پہنچا کر شامل ہوسکتے ہیں یہ پروجیکٹ صرف احساس ویلفیئر کا ہی ہے اس میں ہماری کو شش ہے کہ کسی سے بھی مالی مدد نہ لی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close