پاکستان میں الیکشن کے متعلق امریکا کا ردِعمل آگیا

واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان میں الیکشن کے متعلق امریکا کا ردِعمل آگیا۔۔۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں انتخابات کے نتائج پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتا،پاکستان میں کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزاد اور منصفانہ انتخابات پر زور دیتے ہیں۔ایسی اصلاحات کی حمایت کرتے رہیں گے جس سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close