ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی میں شمولیت کو بیوقوفی قرار دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ماضی میں پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کو اپنی بیوقوفی قرار دے دیا ہے۔ٹی وی پروگرام میں ندیم افضل چن نے سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاسی کریئر پاکستان پیپلز پارٹی سے شروع کیا تھا اور اسی جماعت میں وہ واپس آ گئے ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل ہونے سے متعلق انہوںنے کہاکہ جیسے سارے بیوقوف بنے تھے ایسے ہی وہ بھی بیوقوف بن گئے تھے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ انہوں نے 2017 میں پی ٹی آئی جوائن کی تھی، ان کے ذہن میں تھا کہ نئی سوچ ہے، نئے ارادے اور وعدے ہیں، ملک میں ایک اشرافیہ ہے جو ملک کو چلاتا ہے، ہو سکتا ہے یہ روایت تبدیل ہو جائے مگر انہیں جماعت کی اصلیت کا جلد ہی پتہ چل گیا تھا، اسی لیے انہوں نے 2019 میں سب سے پہلے استعفیٰ دیا تھا۔انہوں نے سیاسی جماعت پی پی پی کو اپنا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پی ٹی آئی جوائن کر کے جلد سمجھ آ گئی تھی کہ وہ بھٹک گئے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد سوچا کہ کیوں نہ واپس اپنے گھر چلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close