اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی سول انٹیلی جنس ایجنسی آئی بی کی طرف سے کرنسی اور آئل کے بعد چینی، کھاد اور گندم کی اسمگلنگ کی رپورٹ وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم، کھاد اور چینی کے اسمگلروں اور سرکاری اہلکاروں کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔۔۔ رپورٹ میں گندم کی اسمگلنگ میں 592 ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ گندم کی اسمگلنگ میں 26 اسمگلر شامل ہیں۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ آئی بی کی رپورٹ میں اسمگلروں کی مدد کرنے والے 259 اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔۔۔۔رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتوں میں تعینات اہلکار اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کو مدد فراہم کرتے ہیں۔۔۔۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 272، سندھ میں 244، خیبر پختون خوا میں 56، بلوچستان میں 15 اور اسلام آباد میں 5 سرکاری اہلکار اسمگلروں کے مددگار اور ساتھی ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں