اسلام آباد (پی این آئی) ڈپٹی کمشنر نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا ہے ۔۔۔۔اج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الہٰی کے ایم پی او آرڈر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔۔۔۔ ڈی سی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو اپنے اقدام سے آگاہ کر دیا جس کے بعد عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست نمٹا دی۔۔۔۔فاضل جج نے کہا کہ مزید جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوا دیں۔۔۔۔
یہ بات اہم ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کو ایم پی او آرڈر معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور ڈی سی اسلام آباد کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں