بلاو ل اپنے قد کا ٹھ کے مطا بق بیان بازی کریں، جے یو آئی میدان میں آ گئی

لاہور (آئی این پی)امیرجمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بلاو ل اپنے قد کا ٹھ کے مطا بق بیان بازی کریں،

جمعیت علما اسلام انتخابات سے نہیں بھا گ رہی بلکہ جے یو آئی بروقت انتخابات کا مطا لبہ کررہی ہے، تمام اتحادی جماعتیںملک میں بر وقت انتخابا ت چاہتی ہے بلاو ل ہیرو بننے کی نام کو شش نہ کرے، اسٹیبلشمنٹ کے کندھو ں پر کھڑے ہو کربلاو ل جو ہیرو ں بننے کی کو شش کر رہے ہیں انہیں انتخابی میدان میں پیپلز پارٹی کی حیثیت کا پتہ چل جائے گا سندھ کے علاوہ با قی صو بو ں میں پیپلز پار ٹی کا نام لینے والا کو ئی نظرنہیں آ رہا لہٰذا بلاول گرائونڈ ریا لٹی کے مطا بق او چھل کود کر یں تو زیادہ منا سب ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close