اسلام آباد(پی این آئی ) سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اپنی الوداعی تقریر میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ” بلاشبہ میرے بھائی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ قابل تعریف ہیں، جسٹس قاضی فائز میرے لیے بہت معتبر ہیں“۔
الواداعی تقریب کے دوران نجی ٹی وی کے صحافی نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے سوال کیا کہ کیا آپ فل کورٹ ریفرنس لے رہے ہیں؟ اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ میں نے ابھی تک اس بارے میں نہیں سوچا اورفیصلہ نہیں کیا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے مسکراتے کہا کہ کیا آج والا ریفرنس کافی نہیں ہے؟ایک ہی شخص کو سن سن کربور ہوجائیں گے۔صحافی نے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سوال کیا کہ کیا چیف جسٹس کو فل کورٹ ریفرنس دیا جارہا ہے؟ اس پر جسٹس قاضی نے کہا کہ ہم بھی انتظار کررہے ہیں جیسے پتا چلے گا بتادیں گے، ویسے انہوں نے آج تقریرمیں توکہا ہے کہ شاید یہ ان کا آخری خطاب ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی روایت کے مطابق جمعرات کو نامزد چیف جسٹس تمام ججزکو عشائیہ دیں گے جس میں سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں