سکھر (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج نہیں تو کل الیکشن ہو کر رہیں گے، کوئی روک نہیں سکتا۔سکھر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے الیکشن ہوکر رہیں۔
دیوار پر لکھا ہے کہ اگلی حکومت پی پی کی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہم قائد عوام کے وعدے کو پورا کرنے جا رہے ہیں، آج تک قائد عوام کوانصاف نہیں ملا، نہ ہی عوام کو انصاف ملاہے، سیلاب متاثرین کو زمین اور گھر بنا کر دینا ہے ، جو لوگ بے گھر ہوئے تھے ان کو مالکانہ حقوق دیے جا رہے ہیں، تمام 7200 متاثرہ خاندان اپنی زمین کے مالک بنیں گے، کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنا ہے، انہیں مالکانہ حقوق دینے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان عجیب ملک ہے، دوسرے ممالک میں منصف انصاف دیتے ہیں، ہماری عدلیہ کی تاریخ یہ ہے کہ قائد عوام جیسے لیڈر کو بھی انصاف کے بجائے پھانسی سنائی گئی، آج بھی قائد عوام کے انصاف کا کیس عدالت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ دو جج صاحبان نے غریب عوام کو انصاف دینے کے بجائے ضد پکڑی کہ غریب لوگوں کے گھر گرائے جائیں، ٹیکس کے پیسوں سے جنہیں تنخواہ دیتے ہیں تو انہوں نے کیوں ضد پکڑی کہ غریب سے چھت چھینیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں