190ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، شیخ رشید کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی

راولپنڈی (پی این آئی) شیخ رشید کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی۔۔ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں نیب کی جانب سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلب کرلیا گیا۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے شیخ رشید کو جاری کیے گئے طلبی کے نوٹس میں انہیں کل صبح ساڑھے 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونےکا حکم دیاگیا۔نیب نوٹس میں شیخ رشید کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close