سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان میں قیام کیوں نہیں کیا؟ بالآخر وجہ بتا دی گئی

لاہور (پی این آئی) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان قیام نہ کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دونوں جانب ارادہ ہے کہ سعودی ولی عہد کے قیام کا دورانیہ زیادہ ہونا چاہیے ، وہ تب آئیں جب مشترکہ معاہدوں پر کام ہوچکا ہو، تاکہ ان کی آمد کا فائدہ ہو، دورہ صرف نمائشی نہیں ہونا چاہیئے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد یہاں اس لئے نہیں ٹھہرے کہ ان کا ارادہ یہ ہے جس پر دونوں جانب یہ خیال ہے کہ سعودی ولی عہد کی آمد کا دورانیہ زیادہ ہونا چاہیے ، وہ تب آئیں جب دونوں جانب مشترکہ معاہدوں پر کام ہوچکا ہو، تاکہ ان کے آنے کا فائدہ ہو، ان کا دورہ صرف نمائشی نہیں ہونا چاہیئے، یاد ہوگا ماضی میں بھی سعودی ولی عید نے خود کو پاکستان کا سفیر قرار دیا، ہمیں محمد بن سلمان اور سعودی عرب سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں، بہت جلد وہ بڑے دورانیئے کا دورہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے مثالی تعلقات ہیں۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں ایسی نگران حکومت مل چکی ہے کہ سب متفقہ چل رہے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ صوبوں میں کسی اور جماعت کی حکومت ہے اور وفاق میں کسی اور جماعت کی حکومت ہے۔

ملکی مفاد میں سیاسی و معاشی فیصلے کئے جارہے ہیں، سیاسی معاشی فیصلے خواہش نہیں قانون کے مطابق ہوں گے، اقتدار کو طول دینے کا ہمارا کوئی پروگرام نہیں، انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیاں ختم ہونی چاہئیں،الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کا اختیار پارلیمنٹ نے دیا، نوازشریف کا معاملہ عدالت میں ہے، پاکستان آمد کا علم نہیں، نواز شریف تین بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، بالکل پاکستان آسکتے ہیں، اگر قانو ن انہیں ریلیف دیتا ہے تو ان کو ملے گا، آئین قانون کے مطابق تمام شہری برابر ہیں،قوانین کے مطابق ہی ان کے ساتھ رویہ رکھا جائے گا۔کسی بھی سیاسی جماعت پر کوئی قدغن نہیں ۔ انتخابات نزدیک آرہے ہیں اس لئے پی ٹی آئی سمیت الیکشن سے متعلق شکایات ساری جماعتیں ہوں گی۔

کیا پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا گیا ہے؟ کیا ان کی مخصوص انتخابی سہولیات پر کوئی قدغن ہے، ان کے کارکنان یا رہنماء جو جیلوں میں ہیں وہ کسی وجہ سے ہیں، 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ ہوا، قومی اور بین الاقوامی میڈیا نے دکھایا ہے۔ہم سب کو آزاد نہیں کرسکتے، 9 مئی کے کرداروں کے ساتھ آئین قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ پی ٹی آئی پر بحیثیت جماعت کو کوئی قدغن نہیں، ریاستی رٹ قائم کرنے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، معاشی بحالی ہماری توجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارے بدن کا حصہ ہے، تکمیل پاکستان کا خواب کشمیر کے بغیر ادھورا ہے،بھارت کو کھیلوں پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، ہم بھارت کی طرح پوائنٹ اسکورنگ نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں