استور1 الیکشن کے سرکاری نتائج روک دیے گئے، چیف الیکشن کمشنر نے وجہ بتا دی

گلگت (پی این آئی) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے جی بی ایل اے 13 استور ون کے سرکاری نتائج روک دیے ہیں۔

 

 

 

 

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے امیدوار نے حلقے میں انتخابی مہم کے دوران رشوت کے استعمال اور پانی کے پائپ تقسیم کرنے کا الزام لگایا ہے۔دوسری طرف استور میں سرکاری نتائج جاری نہ کیےجانے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔خیال رہے کہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد خورشید خان 6164 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے رانا فرمان علی 4899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ سرکاری نتائج روک لینے کے بعد استور میں دو روز سے جاری پی ٹی آئی کے دھرنے میں مزید کارکنان جمع ہوگئے ہیں اور سرکاری نتائج کے فوری اجراء کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close