تحریک انصاف کی ایک اور تگڑی وکٹ گر گئی

وہاڑی(پی این آئی) وہاڑی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمد افضل کریم بیٹو نے پارٹی چھوڑنے کا تحریری طور پر اعلان کر دیا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہتا ہوں۔میں پاکستان تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔میرا اس پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔9مئی سے پاکستان اور فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ پاکستان ہےہم تو ہم ہیں، غیر معینہ مدت کے لیے سیاست سے علیحدگی کا اختیار کرتا ہوں۔صحت کے مسائل کی وجہ سے پارٹی تاخیر سے چھوڑی۔ ابھی کسی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہا ۔قبل ازیں تحریک انصاف کے سابق وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پریس کانفرنس میں صمصام بخاری نے کہا کہ وہ 9مئی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں،جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہے تھا، ہم سب میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ ہے پاکستان، جس کے لئے تمام پارٹیوں اور اداروں کو ایک پیج پر ہونا چاہئے۔

 

 

 

انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی منشور اور پاکستان کے لئے کام کریں گے، انہیں 9مئی کے منصوبے کا کوئی علم نہیں تھا، یہ مصنوعی ذہانت کا دور ہے، کوئی کچھ بھی کر سکتا ہے۔اس موقع پرآئی پی پی کے رہنما عون چودھری ،نعمان لنگڑیال، اسحاق خان خاکوانی،ڈاکٹر مراد راس ،سعیداکبر نوانی اورنوریز شکور بھی اس موقع پرموجود تھے۔ جہانگیر ترین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے نئے شامل ہونے والوں کوپارٹی کے رومال پہنائے اور خوش آمدید کہا۔میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے جو بات کی، اس پر انہیں افسوس ہے، پارٹی میں شامل ہونے والوں کا تسلسل دیکھ کرلگتا ہے کہ چھوٹے جہاز کی بجائے اب جمبوجیٹ لینا پڑے گا، ذاتی وجوہات کی وجہ سے پارٹی مصروفیات میں تھوڑا سا وقفہ آ گیاتھالیکن اب وہ پورے پاکستان کے لئے کام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close