8 کروڑ یونٹ بجلی چوری پکڑی گئی، کہاں کہاں بجلی چوری کی گئی؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا لیا گیا ہے۔۔۔۔ سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے بجلی چوری سے متعلق اعداد و شمار ٹویٹر پر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 8کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگالیا گیا ہے جب کہ بجلی چوری میں ملوث 194 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔۔۔سیکرٹری پاور نے مزید بتایا کہ بجلی چوری پراب تک 35 کروڑ 20 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔۔۔

ایک پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے ضمن میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوچکے ہیں، بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار اور 16 کروڑ 40 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close