مولانا فضل الرحمان کا گورنر بنا تو وہ مہنگائی بھول گئے ہیں، سراج الحق کی کڑی تنقید

مظفرگڑھ (پی این آئی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مولانا فضل الرحمان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کا گورنر بنا تو وہ مہنگائی بھول گئے ہیں۔۔۔۔ مظفر گڑھ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کے خلاف دھرنا دیا تھا، جے یو آئی کا گورنر بنا تو مولانا فضل الرحمان مہنگائی کوبھول گئے، شہباز شریف، نواز شریف، آصف زرداری بھی اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کریں۔۔۔

سراج الحق نے کہا کہ اگر قوم کی بات نہ سنی گئی تو شٹر ڈاؤن ہڑتال یا اسلام آباد میں دھرنا ہوگا، عوام مایوس نہ ہوں،جماعت اسلامی امید کی شمع ہے۔۔۔سراج الحق نے کہا کہ میری لڑائی ملک میں کرپشن، جہالت، مہنگائی ، بےروزگاری کے خلاف ہے، جنوبی پنجاب جاگتا ہے تو دنیا کی کوئی طاقت ان کی مخالفت نہیں کرسکتی،اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری کی آگ لگی ہوئی ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹیں ختم ہو گئی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close