ریلوے پولیس کانسٹیبلز کی پوسٹ اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ، کون سا گریڈ دے دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزارت ریلوے نے ریلوے پولیس کے کانسٹیبلز کی پوسٹ کو گریڈ 7 میں اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔ اس حوالے سے نگراں وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔۔۔ اجلاس میں وزیر ریلوے کو ادارے کی کارکردگی، اصلاحات اور منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔۔۔۔۔ وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے ریلوے کے ٹریک میٹریل کی چوری کی روک تھام اور بےکار ریلوے ٹریکس کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ناقابلِ استعمال کوچز اور لوکو موٹوز کو ٹھکانے لگانے اور ریلوے کی آمدن بڑھانے کےلیے بزنس پلان پیش کیا جائے۔۔۔۔نگراں وزیر شاہد اشرف تارڑ نے ریلوے نیٹ ورک کی شمسی توانائی پر منتقلی کی پیش رفت رپورٹ بھی جمع کروانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close