بیرون ممالک مقیم کن پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا؟

پشاور(انٹرنیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) پشاور زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بیرون ممالک میں مقیم افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کی معلومات کی فراہمی سے متعلق مختلف بیرون ممالک سے معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت ملک میں حوالہ ہنڈی میں گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بیرون ممالک کے نمبرز لیے جائیں گے جبکہ ان کے موبائل فونز سے لین دین کی تفصیلات بھی لی جائیں گے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ معلومات ملنے کے بعد ایف آئی اے کا باہمی قانونی مدد ونگ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے رابطہ کرے گا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بیرون ممالک سے ملزم کی شناخت، سبسکرائبرز اور بینک ڈیٹیلز اور دیگر معلومات طلب کی جائے گی، تفصیلات ملنے کے بعد بیرون ملک سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کی نان اویلیبل گرفتاری وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close