نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بالآخر عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے، جلد بہتری نظرآناشروع ہوجائے گی۔

ایس آئی ایف سی کےتحت معیشت کی بحالی اور زرعی شعبے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں،سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےگہری نظررکھے ہوئے ہیں۔سرمایہ کاری کے موضوع پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ خلیجی ممالک معدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری کےخواہشمند ہیں، اور سرمایہ کاری کےحوالےسے سعودی ولی عہد اورآرمی چیف کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات میں بہتری لارہا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ نگران حکومت اپنےاخراجات پرمکمل نظر رکھے ہوئے ہے، اور پنشن فنڈز کےمسائل کو بھی دیکھ رہےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مقبول کی بجائے ملک کیلیے درست فیصلوں پریقین رکھتے ہیں۔ انتخابات کیلئے فیصلہ الیکشن کمیشن نےکرناہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں