تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کو گرفتار کرلیا گیا

احمدپور شرقیہ (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی صاحبزادہ گزین عباسی کو گرفتار کر لیا گیا۔ شاہ گزین عباسی کے بھائی شاہ زین عباسی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزین عباسی کو کراچی سے حراست میں لیا گیا۔

صاحبزادہ گزین عباسی سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 249 ہیں، 2018ء کے الیکشن میں احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقہ 253 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ صاحبزادہ گزین عباسی پر تھانہ دراوڑ میں دو مقدمات درج ہیں، سانحہ 9 مئی کے بعد سے صاحبزادہ گزین عباسی روپوش تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close