اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کا بیانیہ پیپلزپارٹی پر حاوی ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر سیاست دان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سب پر بھاری رہنے والے زرداری پر بلاول بھاری ثابت ہو رہے ہیں۔

اپنے بیان میں حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ بلاول کا بیان ان کی سیاسی بلوغت کی جانب پہلا قدم ہے، بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سیاسی بیانیے کو خاندانی بیانیہ پر ترجیح دی، پیپلز پارٹی کی مفاہمانہ پالیسی پر اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کا بیانیہ حاوی ہو چکا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں کے مطالبات کو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مؤقف پر اس لیے ترجیح دی تاکہ اپوزیشن اتحاد برقرار رہ سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close