ایف آئی اے کا چھاپہ، کہاں سے ایک کروڑ ڈالر برآمد کر لیے

اسلام آباد (پی این آئی)کوئٹہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک کروڑ ڈالرز برآمد کرلیے گئے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں مکان سے ملزمان مشتاق خان اور آغا اعجاز کو حراست میں لے لیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر مکان میں چھپائے گئے بھاری مقدار میں ڈالرز برآمد کر لئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔بتایا گیا ہےکہ ان ڈالرز کو بیرون ملک سمگل کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close