مذاکرات کامیاب، شوگر ملز پنجاب حکومت کو کس ریٹ پر چینی فروخت کریں گی، بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے شوگر ملز کیساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پنجاب حکومت کو سستی چینی فراہم کی جائے گی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت کریں گے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ماڈل اور اتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کرے گی۔ عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔

چینی کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ صوبے کی عوام کو ہو گا۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو سستی چینی مہیا کرنے کیلئے شوگر ملز مالکان سے مذاکرات شروع کئے گئے تھے جو کامیاب ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close