شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ، فوجی جوان وطن پر قربان ہو گیا

راولپنڈی(آئی این پی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لانس نائیک جمشید خان کی عمر 28 سال جبکہ وہ ڈسٹرکٹ اپر دیر کے رہائشی تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close