الیکشن کی تاریخ تو دے دیں، پیپلز پارٹی جلدی الیکشن کا مطالبہ لے کر میدان میں آ گئی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے ایڈہاک پر نہیں چل سکتا، پارلیمنٹ ہونی چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپ الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہے اور خاموش ہیں تو اس کا کیا مطلب ہے؟ مجھے شک ہے شاید الیکشن شیڈول دسمبر میں بھی نہ ملے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تو الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ الیکشن شیڈول دیں گے،

یہ حلقہ بندیاں کوئی اتنا طویل عمل نہیں جو آپ نومبر تک لے جانا چاہتے ہیں۔پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ آئین میں ہے کہ اگر نشستیں بڑھا رہے ہیں تو حلقہ بندیاں ہوں گی، سارے ہی شیڈول دے رہے ہیں، الیکشن کی تاریخ تو دے دیں۔ان کا کہنا تھا کہ پوری پیپلز پارٹی متحد کھڑی ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے بیانات میں اتنا بڑا کوئی فرق بھی نہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں چیف الیکشن کمشنر پر بھرپور اعتماد ہے، اگلے ہفتے لاہور میں پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ہے، جس میں مشاورت ہوگی اور مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close