نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے کاروباری حضرات کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے ویزہ اسکیم کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کوئی دستاویز کسی کو باہر ایشو کریں گے تو اس بنیاد پر ویزہ اجراء میں آسانی ہوگی۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سرمایہ کاری کونسل کا پانچواں اجلاس ہوا، اجلاس میں نئی ویزہ رجیم سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے، ملک نئے دور میں داخل ہورہا ہے، کاروباری افراد کو با آسانی ویزہ فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی، کاروباری اداروں سے منسلک افراد کو بھی آسان ویزہ رجیم کی سہولت میسر ہوگی، کاروباری افراد کوئی دستاویز کسی کو باہر ایشو کریں گے تو اس بنیاد پر ویزہ اجراء میں آسانی ہوگی۔مزید برآں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا، اجلاس کے بعد نگران وزراء وزیرداخلہ سرفراز بگٹی، وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی، نگران وزیرخارجہ جلیل عباس ودیگر نے میڈیا بریفنگ دی۔نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف نے کہا کہ وفاق کی سطح پر ٹیکس کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کے اقدامات کررہے ہیں، ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، کیش کے نظام کو بھی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف لے کر جارہے ہیں، ڈیجیٹل پیمنٹ کے لئے کلیدی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ہماری معیشت کیش پر چلتی ہے ڈیجیٹل ادائیگیوں سے معیشت بہتر ہوگی۔معیشت کی بہتری کیلئے آئی ٹی کا بہت بڑا کردار ہوسکتا ہے۔

آئی ٹی شعبے کی وجہ سے کرپشن میں کمی اور لوگوں کو بھی سہولت ملتی ہے۔ منصوبہ بنایا گیا ہے کہ 2 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے میں تربیت دی جائے گی، ٹیلی کام شعبے میں تیزی سے چلا جائے تو آئندہ 10ماہ میں فائیو جی لایا جائے۔نگران وزیرخارجہ جلیل عباس نے کہا کہ پاکستان کے تعلقات خطے سمیت عالمی سطح پر بہت مضبوط ہورہے ہیں، چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔امریکا سے بھی تعلقات مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، افریقی ممالک کے ساتھ بھی تجارت پر بات چیت ہوئی ، ایس آئی ایف سی سے ملک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھی۔عالمی سرمایہ کاروں کو لانگ ٹرم ویزے بھی دیئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close