میچ کھیلنے کیلئے جانیوالے 6پاکستانی کھلاڑیوں کو اغواکر لیا گیا

سوئی (پی این آئی ) ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے فٹبال کے 6 مقامی کھلاڑیوں کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوئی میں ناکہ بندی کرکے مغویوں کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب نگراں وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے ڈیرہ بگٹی میں 6 فٹبال کے کھلاڑیوں کے اغواء کا نوٹس لے لیا۔جمال رئیسانی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کرکے ہدایت کی ہے کہ کھلاڑیوں کی بازیابی ہر حال میں یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کا کہنا ہے کہ فٹبال کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی ادارے بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں، تمام کھلاڑیوں کو جلد بازیاب کروایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close