190ملین پاونڈ اسکینڈل ریفرنس دائر ہونے سے پہلے ہی نیب کی اہم شخصیت مستعفی ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر مستعفی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغرکی مدت ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی۔پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر نے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی۔سید اصغر حیدر کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات پر مستعفی ہو رہا ہوں۔ ذرائع کے مطابق 190ملین پاونڈ اسکینڈل کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔آئندہ رواں ماہ ریفرنس دائر ہونا تھا۔یہاں واضح رہے کہ سید اصغر حیدر کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں تین سال کی توسیع دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close